اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے مہمند ایجنسی کا دورہ کیا اور وہاں موجود فوجی جوانوں سے ملاقات کرکے ان کے حوصلوں کو سراہا اور مہمند ایجنسی میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور استحکام کے لیے فوجی جوانوں کی پیشہ وارانہ خدمات، جذبے اور قربانیوں کی تعریف کی جبکہ اس موقع پر جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ علاقے میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا اور فوج حالات کو مکمل معمول پر لائے بغیر قبائلی علاقوں سے واپس نہیں جائے گی۔
.......
/169